امریکا میں خسرہ

امریکا گرین کارڈ قوانین سخت کرنے کی تجویز، غیر ملکی ملازمین متاثر ہوسکتے ہیں

امریکی حکومت نے روزگار کی بنیاد پر گرین کارڈ حاصل کرنے کے عمل میں مزید سخت شرائط متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ مجوزہ تبدیلیوں کے تحت ایسی کمپنیوں کے لیے اسپانسرشپ کے عمل کو محدود کیا جاسکتا ہے جنہوں نے حال ہی میں امریکی ملازمین کو ملازمت سے نکالا ہو۔ کمپنیوں کو یہ ثابت کرنا پڑسکتا ہے کہ متعلقہ ملازمت کے لیے امریکی امیدواروں کو مناسب موقع فراہم کیا گیا تھا۔