لودھراں کے ارکان صوبائی اسمبلی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لودھراں کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لودھراں کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- ملاقات کرنے والوں میں رکن صوبائی اسمبلی محمد زبیر خان اورشازیہ حیات شامل ہیں-ملاقات میں سیاسی امور، ترقیاتی پراجیکٹس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- ارکان صوبائی اسمبلی نے حلقے میں درپیش عوامی مسائل سے آگاہ کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ارکان صوبائی اسمبلی کو اپنے حلقوں کے عوامی مسائل کے حل کے لئے مسلسل کوشاں رہنے کی ہدایت، ارکان صوبائی اسمبلی کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ملتان وہاڑی روڈ کی تکمیل پرخراج تحسین پیش کیا- ارکان صوبائی اسمبلی نے لودھراں میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا-
شاہدہ اسلام ہاسپٹل، دنیاپور، کچہری چوک، میلاد چوک، اور کہروڑ پکا روٹس پر الیکٹروبس کامیابی اور مقبولیت کے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے صوبہ میں ہیلتھ اینیشیٹوعوام کے دلوں میں گھر کرچکے ہیں۔ پنجاب کے ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں سے دوسرے صوبوں کے عوام بھی مستفید ہورہے ہیں۔ لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور اضلاع میں کیتھ لیبز مکمل طور پر فعال ہیں۔ پنجاب ای بز اور مریم کی دستک پورٹل کی بدولت سروسز ٹیکنالوجی میں لیڈ کرے گا۔ پنجاب حقیقی طور پرترقی اور ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہوچکا ہے۔