اسلام آباد گاڑی فٹنس سرٹیفکیٹ

اسلام آباد گاڑی فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی، یکم دسمبر سے سخت کارروائی کا اعلان

اسلام آباد گاڑی فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلانے پر پابندی کے حوالے سے ٹریفک پولیس نے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں تمام گاڑیوں کے لیے درست فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق 30 نومبر تک ٹرانسپورٹرز کو اپنی گاڑیوں کو دھوئیں کے اخراج کے مقررہ معیار پر پورا اتارنے کی مہلت دی گئی ہے۔ یکم دسمبر سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

ریت، بجری اور سیمنٹ لے جانے والی گاڑیوں کو سامان ترپال سے ڈھانپنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ اوورلوڈنگ کے خلاف کارروائی پہلے ہی جاری ہے۔