چوہدری محمد برجیس طاہر

افواج پاکستان دشمن کی ہرجارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے’چوہدری محمد برجیس طاہر

ننکانہ صاحب(ڈیلی مسلم ورلڈ)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہاکہ یوم دفاع پر پاکستانی قوم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ اپنی پاک دھرتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، افواج پاکستان دشمن کی ہرجارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،

پاکستان مسلم لیگ(ن) جنگ ستمبر کے شہدائ کو سلام پیش کرتی ہے ،آج ایک بار پھر قوم کو 1965 ئ کے جذبے کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ شہدائ نے ملکی دفاع کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور بھارتی جارحیت کا ایسا جواب دیا کہ ان کی آنے والی نسلوں کو یاد ہے ۔