لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوجیوں میں مردانہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ یہ ٹیسٹ ان امریکی فوجیوں میں لازمی قرار دیا گیا ہے جن کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے۔یہ مردانہ ہارمون مردوں میں طاقت پٹھوں کی مضبوطی اور جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم ہے عمر بڑھنے کے ساتھ اس ہارمون میں کمی واقع ہوتی ہے جس وجہ سے امریکی حکومت نے اس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے اگر کسی فوجی میں اس ہارمون کی کمی ہوگی تو اس کو حکومت ٹیسٹوسٹیرون ریپلیسمنٹ تھیراپی بھی مہیا کرے گی ۔ حکومت نے ان فوجیوں سے بھی درخواست کی ہے جن کی عمر 30 سال سے کم ہے کہ وہ بھی اس ٹیسٹ کو لازمی کروائیں۔