وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کی ہر ڈپٹی کمشنر کوخراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کی ہدایت- پنجاب میں خراب پانی والے علاقوں کے لئے بوٹلنگ پلانٹس فنکشنل- خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے بوٹلنگ پلانٹ تیار- خراب پانی والے علاقوں میں پانی کی بوتل ٹرکوں پر پہنچائی جائیگی- خوشاب بوٹلنگ پلانٹ کی ڈیجیٹل رپورٹ پیش، فی گھنٹہ 50ہزار واٹر پروڈکشن کی استعداد- سی ایم پنجاب صاف پانی پراجیکٹ کے تحت مزید چار بوٹلنگ پلانٹ بنائے جائیں گے- صوبہ بھر میں 2258 واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بنیں گے- صاف پانی کی فراہم کے لئے واٹر ٹینک والے کلسٹر بیسڈ پلانٹ بھی قائم ہوں گے- پہلے مرحلے میں بہاولپور ڈویژن میں 22، راجن پور میں 10 کلسٹر بیسڈ پلانٹ بنے گا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی واٹرفلٹریشن پلانٹس کی بندش اور خرابی کی شکایات فوری دور کرنے کی ہدایت- ڈپٹی کمشنر متعلقہ اضلاع میں خراب یا بند فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لئے اقدامات یقینی بنائیں۔