وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کالیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کیلئے الیکٹروبس سروس کاڈیجیٹل آغاز- اگست کے آخرتک پنجاب میں 1100 الیکٹروبسیں فنکشنل کرنے کا ہدف، رواں مالی سال میں مزید1500 الیکٹروبسیں لانے کا اعلان- ڈپٹی کمشنرز کو الیکٹروبس سٹینڈز کی تعمیر و بحالی کی مانیٹرنگ کی ہدایت، ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو الیکٹروبس کیلئے درپیش مسائل کیلئے اقدامات کا حکم – وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر کو شاباش،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی الیکٹرو بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ- لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری میں 10 روٹس پر 51 الیکٹرو بسیں چلیں گی،پنجاب کے 9 اضلاع میں مزید 101 بسیں جولائی کے آخر تک چلا دی جائیں گی- گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ اور نارووال میں جولائی کے آخر تک بسیں چلا دی جائیں گی- پنجاب ہی نہیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کرنے جارہے ہیں،ڈھائی سال میں الیکٹروبس پراجیکٹ کو مقبول عام کی سند حاصل ہوچکی ہے- لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری میں الیکٹروبس کا اجراء میرے لیے خوشی اور مقام شکر ہے،ان پانچ اضلاع کے عوام اور ارکان اسمبلی کو الیکٹروبس کے آغاز پر مبارکباد دیتی ہوں – دیہی اور شہری علاقوں کی تفریق کیے بغیر پنجاب کی ہر تحصیل میں الیکٹروبسیں پہنچ رہی ہیں، 200 ارب روپے کی لاگت کا سب سے بڑا عوامی میگا پراجیکٹ ہے- خواہش ہے کہ پانچ سال میں کم از کم 5000 الیکٹروبسیں پنجاب میں چل رہی ہوں، الیکٹروبس پر سواریوں کی تعداد تین لاکھ سے بڑھ چکی اور اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے- مجھے خوشی ہے کہ آج پنجاب کے لوگ بہترین اور جدید ترین بسوں میں سفر کرتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ اضلاع کیلئے ڈیجیٹل آغاز کی تقریب سے خطاب کیا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانچ سال میں 5000 الیکٹروبسیں چلانے اورپنجاب میں پاکستان کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فعال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹروبس سروس کے آغاز پر پانچ اضلاع کے عوام کو مبارکباددی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اگست کے آخرتک پنجاب میں 1100 الیکٹروبسیں فنکشنل کرنے کا ہدف دے دیا ہے۔پنجاب میں الیکٹروبس سروس کے پہلے فیز میں 1100 اوررواں مالی سال میں مزید1500 الیکٹروبسیں آئیں گی۔ وزریراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ کو شاباش دی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے الیکٹرو بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری میں 10 روٹس پر 51 الیکٹرو بسیں چلائی جائیں گی۔پنجاب کے 9 اضلاع میں مزید 101 بسیں جولائی کے آخر تک چلا دی جائیں گی۔لیہ میں جنرل بس سٹینڈ سے پہاڑ پور اور تحصیل ہسپتال تک الیکٹروبسیں چلیں گی۔ چنیوٹ میں 10 الیکٹروبسیں تحصیل چوک سے بھوانہ سے لالیاں تک سفر کریں گی۔ اوکاڑہ میں ساہیوال بائی پاس تا کے ایف سی بائی پاس اور جنرل بس سٹینڈتا شیر گڑھ براستہ اخترآبادتک چلیں گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ سیالکوٹ میں
جنرل بس سٹینڈ تا ڈسکہ اور پسرورتک الیکٹروبسیں سفر کریں گی۔ مری میں جنرل بس سٹینڈ تا کوٹلی ستیاں اور 17 میل تک الیکٹرو بس چلائی جائے گی۔پنجاب کے 24اضلاع میں 500 الیکٹروبسیں چلائی جارہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹروبس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے مزید پانچ اضلاع میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پراظہار تشکرکیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز کو الیکٹروبس سٹینڈز کی تعمیر و بحالی کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور ڈپٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو الیکٹروبس کیلئے درپیش مسائل کیلئے فوری اقدامات کا حکم۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خطاب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری میں الیکٹروبس کا اجراء میرے لیے خوشی اور مقام شکر ہے۔ لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے ارکان اسمبلی کو بھی الیکٹروبس کے آغاز پر مبارکباد دیتی ہوں۔ الحمدللہ! پنجاب ہی نہیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم قائم کرنے جارہے ہیں۔ڈھائی سال میں الیکٹروبس پراجیکٹ کو مقبول عام کی سند حاصل ہوچکی ہے۔ دوردراز اور پسماندہ اضلاع کے لوگ بھی جدید ترین الیکٹروبس میں سفر سے لطف اٹھارہے ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں کی تفریق کیے بغیر پنجاب کی ہر تحصیل میں الیکٹروبسیں پہنچ رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ الیکٹروبس مجموعی طور پر 200 ارب روپے کی لاگت کا سب سے بڑا عوامی میگا پراجیکٹ ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، چنیوٹ اور مری کے عوام بھی الیکٹروبس پر سوار ہوں گے۔مری کے دشوار گزار علاقوں میں الیکٹروبس چلتی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ 15 اگست تک 1100 الیکٹروبسیں پہنچ چکی ہوگی اور اگست کے آخرتک فنکشنل کر دی جائیں گی۔اس سال 1500 الیکٹروبسیں مزید آرہی ہیں، مجموعی طور پر تقریباً 3000 ہزارالیکٹرو بسیں چلیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خواہش ہے اور دعا بھی کہ پانچ سال میں کم از کم 5000 الیکٹروبسیں پنجاب میں چل رہی ہوں۔ سوشل میڈیا پر ایک بابا جی کو الیکٹروبس میں سفر کے دوران سکون سے سوتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ گرمی کے موسم میں ایئرکنڈیشن الیکٹروبس نعمت سے کم نہیں۔ طلبہ، خواتین اور بزرگ الیکٹروبس پر مفت سفر کررہے ہیں۔ گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ اور نارووال میں جولائی کے آخر تک بسیں چلا دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج پنجاب کے لوگ بہترین اور جدید ترین بسوں میں سفر کرتے ہیں۔ الیکٹروبس پر سواریوں کی تعداد تین لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور اس میں ہرہفتہ اضافہ ہورہا ہے۔الیکٹروبس سسٹم پنجاب ہی نہیں پاکستان کا سب سے بڑا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم ہے۔