لاہور( نمائندہ خصوصی)حلقہ پی پی 138 کے عوام کے لیے فخر کا باعث، قائدِ عوام پیر محمد اشرف رسول کی سیاسی خدمات کا ایک اور بڑا اعتراف! ہردل عزیز شخصیت، قائدِ عوام پیر محمد اشرف رسول کی انتھک خدمات اور دیانت داری کا ایک اور بڑا اعتراف سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت، بالخصوص وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی خصوصی سرپرستی میں آپ کو پنجاب اسمبلی کی باوقار اور انتہائی اہم “جوڈیشل کمیٹی” کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔ یہ عظیم کامیابی صوبائی قیادت اور پارٹی قائدین کے ان پر غیر متزلزل اور بھرپور اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
اس اہم ترین نامزدگی پر حلقہ پی پی 138 کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ پیر محمد اشرف رسول نے ہمیشہ ان کی لاج رکھی ہے۔ پیر محمد اشرف رسول صاحب پہلے ہی بطور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، دن رات عوامی ترقی اور خوشحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ اب اس نئی اور حساس آئینی ذمہ داری کے بعد، وہ قائدین کی توقعات اور حلقے کی عوام کی امنگوں کے مطابق صوبے میں قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور پارلیمانی نظام کی مضبوطی کے لیے مزید کلیدی کردار ادا کریں گے۔
حلقے کی غیور عوام اپنے قائد کی اس کامیابی پر مریم نواز شریف اور رانا تنویر حسین کا شکریہ ادا کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ رب العزت پیر محمد اشرف رسول صاحب کو اس نئی اور اہم ترین ذمہ داری کو بھی ہمیشہ کی طرح احسن، مخلصانہ اور شاندار طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں ہر میدان میں مزید کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار کرے۔