مون سون

ملک کے مختلف حصوں میں 18 سے 25 جولائی تک بارشیں متوقع

ملک کے مختلف حصوں میں 18 سے 25 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں جبکہ پنجاب میں ایک اچھا مون سون بارشوں کا سلسلہ 19 جولائی بروز اتوار سے متوقع ہےجو کہ پھیلاؤ اور شدت کے لحاظ سے کافی اچھا ثابت ہو سکتا ہے اور وسیع علاقوں تک وقفے وقفے سے بارشوں کے امکانات بنتے رہیں گے۔مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ جنوبی پنجاب میں 25 جولائی تک اثرانداز کرتا رہے گا۔