ڈالر کی قدر

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے اضافہ، 162 روپے کا ہوگیا

کراچی (مسلم ورلڈ) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کے اضافے کے بعد ڈالر 162 روپے کی سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا نے جہاں عالمی معیشت کو تباہ کردیا.

وہیں اس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی آنا شروع ہوگئے ہیں اور بدھ کو روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 162 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔