عتیقہ اوڈھو

اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے اتنی عزت و احترام دیا، عتیقہ اوڈھو

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں.

جنہوں نے انہیں بطور اداکارہ اتنی عزت و احترام دیا۔ انہوں نے اپنے مشہور کرداروں کی تصاویر شیئر کیں .

جن میں شاہ تاج،ستارہ، فریدہ اور منصورہ کے کردار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارے کردار اپنے

اندر ایک سنجیدہ پیغام لیے ہوئے ہیں۔ انہوں ں نے کہا کہ وہ اپنے رب کی شکر گزار ہیں .

جنہوں نے انہیں اتنی عزت سے نوازا۔ عتیقہ اوڈھو ان دنوں ڈرامہ سیر یل ’’پیار کے صدقے‘‘

میں منصورہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔