فردوس عاشق اعوان

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پزیرائی ملک کے لئے اچھی اور دشمنوں کے لئے بری خبر ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پزیرائی ملک کے لئے اچھی اور دشمنوں کے لئے بری خبر ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پزیرائی ملک کے لئے اچھی اور دشمنوں کے لئے بری خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئرن برادر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام بنادی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے،

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لیے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔