وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھارت میں امریکی صدر نے ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں امریکی صدر کی ایک بار پھر کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش نے بھارتی بیانیے کی نفی کر دی ہے، ٹرمپ نے وعدے کے مطابق کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم سے بات کی،

امریکی صدر کا بیان پاک امریکا تعلقات میں بہتری کا عکاس ہے، بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں، دنیا دہلی کی صورت حال کا فوری نوٹس لے۔ اپنے نے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے.

جب کہ پاکستان عرصے سے کہتا چلا آ رہا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2 روز سے دہلی میں 10 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جب کہ عمارتوں کو نذر آتش، پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کو جلایا جا رہا ہے،

دنیا کو دہلی کی صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں، صدر ٹرمپ نے عمران خان کے ساتھ وعدے کے مطابق کشمیر پر بھارتی وزیراعظم سے بات کی، صدر ٹرمپ کی طرف سے بار بار ثالثی کی پیش کش بھارتی بیانیے کی نفی ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں واشگاف الفاظ میں کہا پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے دہشت گردی کو شکست دی۔