چیئرمین پیپلز پارٹی

تحریک انصاف حکومت نے دو سال میں ملک کو مزید معاشی تباہی دی،چیئرمین پیپلز پارٹی

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے دو سال میں ملک کو مزید معاشی تباہی دی ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پہلے سے زیادہ آج ملک میں کرپشن ہو رہی ہے۔

منگل کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف حکومت کے دو سال پورے ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ دو سال برسراقتدار حکومت نے ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی، کشمیر سے لے کر سعودی عرب تک خارجہ پالیسی ناکام ہوئی اور جمہوریت انسانی حقوق مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، بے روزگاری بلند سطح پر ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن پہلے سے زیادہ ہے