پنجاب کے 15اضلاع میں نکاسی آب کیلئے بہترین اور جدید ترین272 مشینوں کی فراہمی مکمل, پنجاب کے41 اضلاع میں واسا کو 696 مشینیں اور آلات فراہمی کا عمل جاری۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیوریج مشینوں کی علامتی چابیاں متعلقہ واسا حکام کے سپرد کیں ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکورٹی ہٹاکر واسا ورکرز کو پاس بلا لیا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واسا ورکروں کی خواہش پر گروپ فوٹو بنوایا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی واسا ورکرز کو دل لگا کر کام کرنے کی تلقین,وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واسا ورکرز کےلئے نئی بہترین مشینری کی فراہمی خوش آئند قرار دی ۔صوبائی وزیر بلال یٰسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بریفنگ دی۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے واساز کو 12 اقسام کی 272 مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں۔ واساز کو لوڈر رکشہ، ٹریکٹر ٹرالی، سیور ونچ مشین، ڈی سیلٹنگ مشین فراہم کر دی گئیں۔ سیور جیٹنگ مشین، ڈی واٹرنگ پمپ، واٹر باؤزر، ڈمپ ٹرک، ٹریکٹر اور بیکو ہے مشین شامل۔ سیور سیکشن مشین، وہیل ایکس کیویٹر، ٹرک بوم کرین بھی واسا ڈسٹرکٹ میں پہنچ گئی۔ ہر شہر کے ہر شہری کیلئے آسانی اور سہولت ہمارا عزم ہے۔ پنجاب میں واسا نیٹ ورک کو دو سے 41 اضلاع تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ عوام کی آسانی کیلئے موثر سیوریج اور جدید نکاسی آب کے سسٹم کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔