جامعہ پشاور

جامعہ پشاور 43شعبہ جات میں آن لائن داخلے 10اگست تک جاری

پشاور (ڈیلی مسلم ورلڈ) جامعہ پشاور میں بی ایس چار سالہ پروگرام میں 43 شعبہ جات ومضامین میں آن لائن داخلے دستیاب

و جاری ہیں ان شعبہ جات و مضامین میں آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اگست ہے۔جاری داخلوں میں جو نئے

ڈسپلن متعارف کروائے گئے ہیں ان میں جناح کالج میں خواتین کیلئے بی ایس فزیکل کیمسڑی اور اکنامکس سوشل سائنسز ڈگری

پروگرامز میں طالبات کی جانب سے خصوصی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے جبکہ ہوم اکنامکس میں صرف طالبات کیلئے فوڈ

اینڈ نیوٹریشن سائنسز، آرٹ اینڈ ڈیزائن، ہیومن ڈیولپمنٹ و فیملی سٹیڈیز اور ریسورس و فیسیلٹی منیجمنٹ میں داخلے جاری ہیں۔

ان دونوں کالجز میں صرف طالبات ان پروگراموں میں داخلوں کی اہل تصور ہونگیں جبکہ بقیہ چالیس پروگراموں میں طلباء و طالبات

یکساں طور پر داخلے کیلئے اہل ہونگے۔گزشتہ سال سے جاری نئے پروگراموں میں ڈیویلپمنٹ سٹیڈیز، جرنلزم، تاریخ،

جی آئی ایس ریموٹ سنسنگ سوشل انتھروپولوجی شامل ہیں۔