شبلی فراز

دو سالہ کارکردگی اجاگر کرنے کی مہم کا حصہ بننے پراراکین کابینہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں،وزیراطلاعات

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کی دو سالہ کارکردگی

اجاگر کرنے کی مہم کا حصہ بننے پراراکین کابینہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر

اطلاعات نے کہاکہ حکومتی کارکردگی کا پیغام عوام تک پہنچانے میں وزارت اطلاعات اورمیڈیا کا بھی شکریہ

ادا کرتا ہوں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی

و خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔