خادم حسین

رعایتی بجلی پیکیج سے برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے معیشت مضبوط ہوگی خادم حسین

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین

سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ و ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے 5برآمدی صنعتوں کیلئے رعایتی

بجلی پیکیج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدی صنعتوں کیلئے رعایتی پیکیج سے برآمد کی جانے

والی اشیاء کی پیداواری لاگت سے اشیاء سستی ہونے سے برآمدات کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

ہوگا جسے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور حکومت کے مالی ذخائر میں اضافہ سے حکومت کو مزید قرض لینے

سے بھی نجات مل جائے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو

کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ جولائی اور اگست میں5زیروریٹیڈ سیکٹر کو7.5سینٹ کلو واٹ بجلی کی

فراہمی اور ستمبر سے بجلی9سینٹ واٹ کلو فراہمی کے ساتھ ساتھ گیس بھی 6.5ڈالر ایم ایم بی ٹی یو میں دی

جائے گی اس سے برآمدکنندگان کی مشکلات میں کمی اور برآمدی صنعتیں ترقی کرینگی انہوں نے کہا کہ

برآمدی صنعتوں کے ساتھ ساتھ تمام صنعتوں کو بھی اسی رعایتی پیکیج کے تحت بجلی فراہم کی جائے تاکہ

صنعتی شعبہ ترقی کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرسکے اور صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی

سے اشیاء سستی اور ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے