شرقپورشریف میں فخرالمشائخ ، مظہر مجدد الف ثانی حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری رحمۃ اللہ علیہ کی زوجہ محترمہ اور سابق رکنِ قومی اسمبلی و سابق ضلع ناظم شیخوپورہ میاں جلیل احمد شرقپوری ، سابق ایم پی اے میاں سعید احمد شرقپوری ، میاں خلیل احمد شرقپوری کی والدہ ماجدہ اور میاں ولید احمد شرقپوری ، میاں عدیل احمد شرقپوری ، میاں تنویر احمد شرقپوری ، میاں محمد صالح خلیل شرقپوری کی دادی جان کی نمازِ جنازہ آستانہ عالیہ شیرربانی شرقپورشریف میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ملک بھر سے جید علماء کرام ، مشائخِ عظام ، مذہبی ، سیاسی ، بیوروکریسی اور سماجی شخصیات سمیت ہزاروں مریدین ، عقیدت مندوں اور شہریوں نے شرکت کی۔ جنازے کے موقع پر رنج و غم کی فضا قائم رہی اور شرکاء نے مرحومہ کی دینی ، روحانی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کو آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے مرحومہ کے لیے مغفرت ، بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعائیں کیں ، جبکہ سوگوار خاندان ، خصوصاً میاں جلیل احمد شرقپوری ، میاں سعید احمد شرقپوری اور میاں خلیل احمد شرقپوری سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔ شرکاء نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔