وزیر اعلی مریم نواز شریف

ستھرا پنجاب’ کے بعد اب ہر گھر تک پہنچے گا ‘صاف پانی

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا, ستھرا پنجاب کی طرح صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو ری سٹکچر کر کے جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے, پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو تکنیکی اور انتظامی لحاظ سے مکمل بااختیار بنایا جائے گا, صاف پانی اتھارٹی کو جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورس، ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی, علاقائی ضرورت کے مطابق آر او پلانٹس اور جدید فلٹریشن ٹیکنالوجی نصب کی جائے گی, صوبے میں فلٹریشن پلانٹس اور آر او پلانٹس پر پلانٹ آئی ڈی، آپریٹر کا نام، فون نمبر اور اوقات کار درج کیے جائیں گے, پنجاب بھر مین پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹینسی کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق, صاف پانی کی فراہمی کے لیے جدید ترین جاپانی اور چینی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے گی, پنجاب بھر میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کرنے کا حکم, وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا اہم اجلاس دور دراز علاقوں کے لیے موبائل بوٹلنگ پلانٹس کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کا آغاز, ریموٹ ایریاز میں فعال بوٹلنگ پلانٹس سے روزانہ 2,400 سے زائد خاندان مستفید ہو رہے ہیں صاف پانی اتھارٹی کے تمام ٹرکوں اور پلانٹس کی مانیٹرنگ ہوگی تمام 5,734 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت اور نگہداشت یقینی بنانے کا حکم، حسب ضرورت مزید پلانٹس لگانے کی ہدایت بھی کی-
پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع اور تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا ستھرا پنجاب کی طرز پر پنجاب صاف پانی اتھارٹی کو فعال اور منظم بنایا جائے گا، صاف پانی منصوبہ میرے دل کے بے حد قریب ہے،سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی-ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہے-