8 لاکھ طلبہ

سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اگلی کلاسوں میں پرموٹ

کراچی( ڈیلی مسلم ورلڈ) سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے

اس سلسلے میں ایک بل پر دستخط کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میٹرک اور

انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کے بل پر دستخط کر دیے،

جس کے بعد ترمیمی بل ایکٹ کا حصہ بن گیا۔ اس سلسلے میں سندھ کی صوبائی اسمبلی کی جانب سے

نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ کے 8 لاکھ طلبہ اب اگلی کلاسوں میں پرموٹ ہو گئے ہیں۔