مراد علی شاہ

سپریم کورٹ کو اپنے اقدامات کے بارے میں صحیح طرح نہیں بتا سکے،وزیراعلی سندھ

کراچی ( ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم شاید سپریم کورٹ کو اپنے اقدامات کے حوالے

سے صحیح طرح نہیں بتا سکے۔ مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ

مراد علی شاہ نے کہا کہ آج پوری قوم جشن آزادی منا رہی ہے، ظلم اور کورونا کی وجہ سے کشمیری آزادی کی تقریب سادگی

سے منا رہے ہیں۔ کورونا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ نے کورونا سے متعلق پورے ملک کی رہنمائی

کی ہے، سندھ میں ٹیسٹنگ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ہیں، لیکن کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں احتیاط کرنی ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم شاید سپریم کورٹ کو اپنے اقدامات کے بارے میں صحیح بات بتا نہیں سکے، 2009 میں 125 ملی میٹر

بارش ہوئی تو شارع فیصل پر 3 دن پانی تھا، اس مرتبہ بارش کا پانی 4 گھنٹے بھی نہیں رکا۔انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں

ویسٹ مینجمنٹ کام نہیں کر رہا، ضلع وسطی میں ڈی ایم سی خود صفائی کرتی ہے۔کراچی کے نالوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم 38 نالوں کا سروے کر کے صفائی کر رہے ہیں، نالے صاف ہو جائیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔