عمران خان

سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے،عمران خان

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے،وفاق کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مالی وسائل فراہم کرے گا، ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پرجلد عمل ضروری ہے۔

پیر کووزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان نے ملاقات کی،ملاقات میںکراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سمیت پارلیمانی معاملات پرگفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران فیٹف سے متعلقہ قانون سازی پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے قانون سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کے عزم کااظہار کیا۔ ڈاکٹربابراعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے معاشی حب کی بہتری کیلئے بروقت قدم اٹھایا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے، کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاق کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مالی وسائل فراہم کرے گا، ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پرجلد عمل ضروری ہے۔