سید نور

سید نور نے فلم ” باجرے دی راکھی “ کے سیٹ پر اپنی سالگرہ منائی

لاہور(مسلم ورلڈ) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے اپنی فلم ” باجرے دی راکھی “ کے سیٹ پر اپنی 70 ویں سالگرہ منائی ۔ سید نور ان دنوں اپنی فلم ”باجرے دی راکھی “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کے سیٹ پر ہی انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

اس موقع پر اداکار مصطفی قریشی ، افتخار ٹھاکر،شیبا حسن سمیت دیگر فنکاروں اور ہنر مندوں نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔