جاوید ہاشمی

سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی اور ان کے دامادوں کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ مجھ پر اور میرے دامادوں مخدوم زاہد بہار ہاشمی اور بیرسٹر مخدوم شاہ زیب ہاشمی پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مجھے گرفتار کر لیں، میں ضمانت بھی نہیں کرواؤں گا جو بھی الزام لگائیں، میں ضمانت نہیں کراؤں گا۔میں اپنے گھر میں بیٹھا ہوں۔ آئیں اور گرفتار کریں نہ کہیں چھپوں گا، نہ کہیں جاؤں گا۔ ایف آئی ار میں کہا گیا ہے کہ ہاشمی ہاؤس میں بجلی چوری کی جا رہی تھی، جس سے محکمے کو دو لاکھ 49 ہزار 100 روپے کا نقصان ہوا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل جاوید ہاشمی کے گھر کی بجلی کاٹی گئی تھی جبکہ کل ان کے ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔