عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو نے ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ کے سیکوئل کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ڈرامہ سیریل’’پیار کے صدقے‘‘ کے سیکوئل کا عندیہ دے

دیا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق رند اور پروڈکشن ہاؤس اس بارے سوچ رہے ہیں کہ ڈرامے کا سیکوئل بنایا جائے۔

ا نہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ڈرامہ رائٹر کے پاس بہت مارجن ہے کہ وہ اس کہانی کو آسانی سے آگے لے کر

جا سکتے ہیں ۔جس میں سرمد کا انجام، وشما کا مستقبل اور منصورہ کی نئی زندگی وغیرہ پربہت کچھ لکھا

جاسکتا ہے۔