فواد خاں اور صنم سعید

فواد خاں اور صنم سعید پھرایک ساتھ جلوہ دکھائیں گے

کراچی (مسلم ورلڈ) مقبول اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید سلور سکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ معروف ہدایت کار حسیب حسن کی فلم “آن” میں فواد اور صنم سعید ایک بار پھر جلوہ دکھائیں گے۔

فلم میں ان دونوں کے علاوہ اداکارہ زارا نور عباس بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ فلم آن کے حوالے سے ہدایت کار حسیب حسن کا کہنا تھا کہ یہ فلم مزاح ، رومانویت اور جذبات کا مکمل پیکیج ہے۔

حسیب حسن نے فلم آن کا موازنہ اپنی کامیاب ترین فلم پرواز ہے جنون سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ پرواز ہے جنون سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔