کھاد

قیمتوں میں کمی کے باعث جولائی کے دوران کھاد کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) قیمتوں میں کمی کے باعث کھاد کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2020ء کے

دوران کھادوں کی فروخت 25 فیصد تک بڑھ گئی۔ آپٹی میں ریسرچ کے تجزیہ کار حماد حسین نے اپنی رپورٹ میں

کہا ہے کہ جولائی 2020ء کے دوران کھاد کی فروخت کا حجم 4 لاکھ 98 ہزار ٹن تک بڑھ گیا۔ انہوں نے کہا کہ

وفاقی حکومت کی جانب سے زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے متعارف کرائے گئے زرعی پیکج کے تحت کھاد کی

قیمتوں میں کمی سے کھاد کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے اور جولائی 2020ء میں جون کے مقابلہ میں کھاد کی

فروخت 25 فیصد بڑھ گئی۔