مائیکروسافٹ نے کوڈنگ اور سائبر سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں کے لیے نئے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز متعارف کرادیے ہیں۔ نئے ماڈلز میں MAI Code 2 پروگرامنگ ماڈل اور سائبر سکیورٹی پر توجہ رکھنے والا AI ماڈل شامل ہے۔ کمپنی نے تصویر بنانے اور آواز کو متن میں تبدیل کرنے کے لیے بھی نئے ماڈلز جاری کیے ہیں۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ مخصوص شعبوں کے لیے الگ AI ماڈلز تیار کرنے سے کارکردگی اور لاگت دونوں کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔