مریم نواز سکول برائے سپیشل چلڈرن ، سنٹر آف ایکسی لینس، فیصل آباد کا افتتاح — معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ثانیہ عاشق بطور مہمانِ خصوصی شریک- مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا خصوصی بچوں کے لیے ایک اور شاندار اقدام- معاون خصوصی وزیراعلیٰ ثانیہ عاشق نے سیکریٹری SpED اور ڈی جی SpED کے ہمراہ مریم نواز سکول برائے سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسی لینس، فیصل آباد کا باضابطہ افتتاح کیا
معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کے ساتھ خصوصی وقت گزارا اور نئی سہولیات کے بارے میں عملے سے تفصیلی بریفنگ لی- خصوصی بچوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو یہ خوبصورت ادارہ دینے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا والدین اور عملے نے بھی معاون خصوصی سے درخواست کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب تک ان کا پیغامِ تشکر پہنچایا جائے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی بچوں کی بہتری کے لیے تمام وسائل بھرپور طریقے سے فراہم کیے ہیں –
یہ بچے جنہیں وزیراعلیٰ اپنے بچے کہتی ہیں، ان کی اولین ترجیح ہیں – وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم ان بچوں کے لیے والدین والا درد رکھتی ہیں – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ان بچوں کے ساتھ محبت الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتی یہ سب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ذاتی توجہ اور نگرانی کا ثمر ہے – اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب وزیراعلیٰ کے ویژن کے تحت پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور بہبود کے لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہے