شیخ رشید

مریم نواز کوئی آسمان سے نہیں اتری جو صرف اپنے والد کی تیمارداری کرے، شیخ رشید

اسلام آباد (مسلم ورلڈ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کوئی آسمان سے اتری ہوئی نہیں جو صرف اپنے والد کی تیمارداری کرے، دیگر بھائی بہن لندن میں موجود ہیں اور میاں نواز شریف کی خدمات کیلئے کافی ہونگے۔

جمعہ کے روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے دیگر بھائی بہن لندن میں موجود ہیں اور مریم نواز کوئی آسمان سے اتری ہوئی بیٹی نہیں ہیں کسی ایک کو تو یہاں پیشیاں بھگتنے کیلئے ہونا چاہئے ۔

مریم نواز پاکستان سے باہر نہیں جا رہی ہیں۔ شیخ رشید نے عوام مہنگائی پر عمران خان سے نالاں ہیں اور حکومت یہ ناراضگی جلد دور کرے گی کیوں کہ ہم نے عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعظم سے کوئی مطالبہ نہیں ہے، ہمارے ساتھ عمران خان اور عثمان بزدار ٹھیک چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ سمیت دیگر اتحادی بھی موجودہ حکومت کے ساتھ چلیں گے۔