فیصل قریشی

نامور اداکار فیصل قریشی کوشوبزکی دنیا میں27سال مکمل ہو گئے

لاہور(ڈیلی مسلم ورلڈ ) نامور اداکار فیصل قریشی کوشوبزکی دنیا میں27سال ہو گئے ۔

فیصل قریشی نے1992میں اٹھارہ سال کی عمرمیں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور فلم’’سزا‘‘سے بطور ہیرو

اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا ۔

فیصل قریشی نے فلموں کے ساتھ ٹی وی پر بھی اداکاری کی ۔ فیصل قریشی گزشتہ 27سالوں سے مسلسل کام

کر رہے ہیں ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنا کل کی بات لگتی ہے .

اور پتہ ہی نہیں چلا کہ مجھے کام کرتے ہوئے طویل عرصہ بیت گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ اور میزبانی بھی کی .

لیکن جو مزہ اداکاری میں ہے وہ کسی اور شعبے میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسابھی آیا تھاکہ میں فلم انڈسٹری سے ما یوس ہو گیا تھا.

لیکن سینئرز نے ہمت او رحوصلہ دیا اور میں دوبارہ کام میں مصروف ہو گیا اور آج تک کام کر رہا ہوں۔