نوازشریف

نوازشریف کا جیسے ہی علاج مکمل ہوگا،حالت خطرے سے باہر ہوگی، اگلے دن آجائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کا جیسے ہی علاج مکمل ہوگا،حالت خطرے سے باہر ہوگی، اگلے دن آجائیں گے،جج ارشد ملک کا اعتراف انصاف کے منہ پر دھبہ تھا، جج ارشد ملک کے اعتراف کے بعد نواز شریف سے متعلق فیصلہ بھی ختم کردیں،قانون کے سامنے سب برابر ہیں ، ہمارے اوپر الزامات کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جج ارشد ملک کا اعتراف انصاف کے منہ پر دھبہ تھا، جج ارشد ملک کے اعتراف کے بعد نواز شریف سے متعلق فیصلہ بھی ختم کردیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں ، ہمارے اوپر الزامات کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتے تھے نوازشریف باہر چلے گئے تو ان کا احتساب کا بیانیہ کمزور ہوگیا، پھر عمران خان کہتے تھے کہ فلاں کو ضمانت مل گئی فلاں کو ریلیف مل گیا۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک کا موجد اور بانی نوازشریف ہیں،60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی حالت خطرے سے باہر ہوگی تو اگلے دن آجائیں گے۔