سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم

نوجوانوں کے لئے ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“ پنجاب کے طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس ملیں گی

نوجوانوں کے لئے ”سی ایم مریم نواز الیکٹرک بائیک سکیم“ پنجاب کے طلبہ کو سوا لاکھ سے زائد ای بائیکس ملیں گی- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طلبہ سے ڈاؤن پیمنٹ وصول کرنے سے روک دیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ماہانہ قسط کے علاوہ دیگر واجبات کی سفارشات مسترد کر دیں حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی طلبہ کیلئے ماہانہ تقریباً3 ہزار روپے قسط مقرر کرنے کی تجویز پر اتفاق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“کا دائرہ کار بتدریج گورنمنٹ ملازمین، ڈیپارٹمنٹس، جنرل پبلک ،ڈیلیوری بوائے تک وسیع کرنے کی اصولی منظوری سیکرٹری ٹرانسپورٹ عمران سکندر بلوچ نے تفصیلی بریفنگ دی-
”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“میں ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ بھی مفت ملے گا۔ ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“کی بائیک میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب ہوگی۔ خواہش مند طلبہ کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ای بائیک ڈرائیونگ کے لئے دوروزہ ٹریننگ بھی مفت کرائی جائے گی۔ ”سی ایم الیکٹرک بائیک سکیم“ میں اہل طلبہ کو چھ ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کا حکم دیا-