نیب

نیب نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ضمنی ریفرنس میں اعتراضات دور کر کے دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرادیا

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ) نیب نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ضمنی ریفرنس میں اعتراضات دور کر کے دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کرادیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پارک لین ضمنی ریفرنس میں اعتراضات دور کر دیے ۔اعتراضات دور کرنے کے بعد ضمنی ریفرنس دوبارہ احتساب عدالت میں جمع کر دیا گیا ۔رجسٹرار احتساب عدالت نے دستاویز ترتیب سے نہ ہونے پر اعتراض لگایا تھا۔