وزیراعلیٰ عثمان بزدار

نیب نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو12 اگست کو طلب کرلیا

لاہور (ڈیلی مسلم ورلڈ) نیب نے خلاف قانون شراب کا لائسنس جاری کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا ، عثمان بزدار کو 12 اگست دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کی شکایات پر طلب کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے قریبی عزیر کی سفارش پر شراب کا لائسنس نجی ہوٹل کو جاری کیا ہے جس پر نیب نے ۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے کیس میں 12 اگست کو طلب کرلیا ہے عثمان بزدار سے شراب کے لائسنس سے متعلق تفتیش کی جائے گی ۔