فیڈرل بورڈ آف ریونیو

وزیراعظم کوسٹیزن پورٹل کے ذریعہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی رپورٹ موصول

اسلام آباد (ڈیلی مسلم ورلڈ)وزیراعظم عمران خان کوسٹیزن پورٹل کے ذریعہ موصول ہونے والے ادارہ جاتی رپورٹس میں سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی رپورٹ موصول ہو گئی،

رپورٹ میں 68افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی گئی، جن میں 10افسران کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے۔ پیر کو وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کو ایف بی آر کے افسران کی کارکردگی رپورٹ موصول ہو گئی ہے، چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے،

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے 68افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی، ایف بی آر کے 10اعلیٰ افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنقید اور اظہار ناراضگی کیا گیا ہے، ممبر کسٹم پالیسی، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس، چیف کو لیکٹر بلوچستان کو اظہار ناراضگی کے خطوط بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، رپورٹ میں چیف کمشنر آئی آر کراچی، چیف کولیکٹر اسلام آباد، ڈی جی کسٹم کراچی کو بھی کارکردگی بہتر بنانے کی تنقید کی گئی ہے۔