پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب ”اینڈ ٹو اینڈ“پیپرلیس اینڈ آٹو میشن ٹیکنالوجی دورمیں داخل

پنجاب میں ”گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ“،”گورنمنٹ ٹو بزنس“اور”گورنمنٹ ٹو سٹیزن“ڈیجیٹل ٹرانفارمیشن کا دور ,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ویژنری قیادت،پنجاب پیپرلیس اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی میں لیڈ لے گیا پنجاب ای فوس،ای پریکیورمنٹ،ای پے،ای آکشن،ون میپ،ایچ آر ایم آئی ایس اورڈیٹا ویئر ہاؤس قائم کرنے والا پہلا صوبہ – وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس،چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے تفصیلی بریفنگ دی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی چیف سیکرٹری زاہد زمان ا ختر،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اورچیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کو شاباش, وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پی آئی ٹی بی کا پیپر لیس آٹو میشن سوفٹ ویئر امپورٹ کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا درخواست دہندگان کامسلسل فیڈ بیک لینے کی ہدایت- صوبہ بھر میں 6ہزار سے زائد سسٹم پی آئی ٹی بی کے مرکزی نظام سے منسلک ہوگئے ای فوس کے ذریعے صوبہ بھر کی 600آرگنائزیشن اورادارے ڈیجیٹلی منسلک ای فائلنگ کے سسٹم کے ذریعے 176173سمری نوٹس،9.1ملین , سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا نیامعیار قائم-
ای پریکیورمنٹ سسٹم سے صوبہ بھر میں 25ہزار سے زائد سپلائر منسلک،6کھرب روپے کی ڈیجیٹل پرچیز،1.29ملین ٹینڈر، ای پریکیورمنٹ سسٹم سے کسی بھی دفتر میں آئے بغیراینڈ ٹو اینڈ ٹینڈرنگ کا شفاف نظام،1.3ملین ٹرانزیکشن،1137ملین ریونیو کولیکشن- ای آکشن سسٹم سے 3784وینڈر رجسٹرڈ،مختصر مدت میں 527بلین کی ریونیو جنریشن- پنجاب گورنمنٹ ڈیٹا ویئر ہاؤس کے ذریعے 100فیصد اوپن سورس ٹیکنالوجی،زیرو لائسنسگ فیس سے اربوں روپے کی بچت – ”مریم کی دستک“ کے ذریعے 110سروسزاور”ای بز” کے ذریعے 434بزنس سروسز دستیاب ”ای بز“ڈیجیٹل سسٹم کے تحت دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا شاندار استعمال ”ای بز“کے تحت اپلائی کرنے والے 130941درخواست دہندگان میں 110170 کو مطلوبہ دستاویز یاسہولت مل گئی-
”ای بز“کے ذریعے اپلائی کرنے پر 15دن کے اندر سروسز فراہم کرنا ضروری قرار،اعتراضات کا جائزہ اعلی سطح کمیٹی لیتی ہے- ای بز کے تحت پنجاب حکومت کی434سروسز کے لئے کسی بزنس مین کو کسی دفتر آنا نہیں پڑتا
”مریم کی دستک“سروس کے لئے پنجاب بھر میں 9800نمائندے سرگرم،10دن میں ڈلیوری نہ ہونے پرمتعلقہ سیکرٹری نوٹس لے گا- ”مریم کی دستک“کی 110سروسز کے ذریعے40لاکھ سے زائد افراد نے اپلائی کیا
”مریم کی دستک“کیلئے 31لاکھ سے زائد شہریوں کو گھر بیٹھے سروسز مل گئیں – ”مریم کی دستک“ کے لئے ویب پورٹل کے ذریعے سب سے زیادہ 26لاکھ سے زائد شہریوں نے اپلائی کیا – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ”ای بز“ کے تحت پٹرول پمپ اورفلور مل کیلئے این او سی کے اجراء کا طریقہ کار خودچیک کیا – کرپشن کے خاتمے کیلئے اینڈ ٹو اینڈ آٹومیشن پیپر لیس سسٹم کارگر ثابت ہوگا۔ عوام کو چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے سرکاری دفتار میں آنے کی زحمت سے نجات دلاناچاہتے ہیں۔
ڈیجیٹل آٹو میشن سسٹم کے ذریعے شناخت ظاہر کیے بغیرسروسز فراہم کرنے سے کرپٹ عناصرسے نجات ملے گی۔پنجاب کے ہر سیکٹر،ہر ڈیپارٹمنٹ اورہرادارے کو ڈیجیٹلائزیشن کی راہ پر گامزن کررہے ہیں ڈیجیٹلائزیشن اورآٹومیشن کے لئے پوری ٹیم ایک یونٹ بن کر کام کررہی ہےآٹومیشن سروسز سسٹم کے ذریعے کسی اہلکار سے واسطہ نہیں پڑتا،شفافیت یقینی ہے۔