سرگودھا کے ارکان صوبائی اسمبلی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سرگودھا کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی, ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر صہیب احمد ملک، منصور اعظم، میاں سلطان رانجھا، اکرام الحق، صفدر حسین ساہی، رانا منور حسین، تیمور علی خان، سردار عاصم شیر میکن شامل ,ارکان صوبائی اسمبلی کا سرگودھا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور ریکارڈ مدت میں تکمیل پر خراج تحسین، ارکان اسمبلی نے سرگودھا میں الیکٹروبس کے آغاز پر اظہار تشکر, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا سرگودھامیں مزید 7 الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان، ارکان اسمبلی کومثالی گاؤں ستھرا پنجاب پروگرام اور صاف پانی پراجیکٹ کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی-
ملاقات میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے تجاویز اور سفارشات پر غور، ارکان صوبائی اسمبلی نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر عوام کے خوشگوار فیڈ بیک سے آگاہ کیا- بھلوال، بھیرہ، سلانوالی، یونیورسٹی، ڈی ایچ کیو، شاہین آباد، کوٹ مومن، تحصیل ساہیوال الیکٹروبس سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ سرگودھا میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام ناقابل فراموش اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی پراجیکٹس کوپاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی سراہا جاتا ہے۔ عوام الیکٹروبسوں پرعوام بالخصوص بچوں اور خواتین کو آرام دہ سفر کرتے دیکھ کردلی اطمینان ہوتا ہے۔ سرگودھا سمیت ہر شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا، عوام کی سہولت کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں- پنجاب کے ہر ہر حصے میں بلاتمیز و امتیاز ترقی نواز شریف کا ویژن ہے۔