CM meeting

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع خانیوال کے صوبائی ارکان اسمبلی کی ملاقات

ارکان صوبائی اسمبلی عامر حیات ہراج،چوہدری ضیاء الرحمن،رانا محمدسلیم، اکبر حیات ہراج، رانا بابر حسین عابد، اسامہ فضل اوراصغر حیات ہراج ملاقات میں شامل- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ارکان اسمبلی کے پیش کردہ عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کا حکم – تلمبہ اور میاں چنوں سمیت ضلع خانیوال کے دیگر علاقوں میں بھی الیکٹرو بس سروس لانے کا اعلان- ارکان صوبائی اسمبلی نے ملتان، وہاڑی روڈ کی تعمیر پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش کو سراہا- ارکان صوبائی اسمبلی نے ستھرا پنجاب اور دھی رانی پروگرام کو بھی سراہا – ارکان صوبائی اسمبلی کاضلع خانیوال میں الیکٹروبس سروس شروع کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو زبردست خراج تحسین- ارکان صوبائی اسمبلی نے ضلع خانیوال کے عوام کی طرف سے الیکٹروبس کے آغاز پر شکریہ ادا کیا- خانیوال کے عوام پاکستان کی جدید ترین بس سروس کا آغاز کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خانیوال میں الیکٹرو بس کا اجرانئے اور جدید ترین ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز ہے۔ کبیر والااور گرد و نواح کے عوام کے لئے الیکٹروبس نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔ جہانیاں اور گرد و نواح کے لوگ الیکٹرو بس کے اجرا پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خانیوال سمیت دیگر اضلاع میں الیکٹرو بس پہنچنے پر اظہار تشکر- خانیوال، جہانیاں اور کبیروالا میں الیکٹروبس عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں۔ صوبہ بھر کے عوام کیلئے 1500 الیکٹروبسیں لارہے ہیں۔ الیکٹروبس محض ایک سہولت نہیں بلکہ نئے اور جدید ٹرانسپورٹ کلچر کا آغاز ہے۔