وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر کی ری سٹرکچرنگ کا حکم دے دیا, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر کی نئی بلڈنگ کی منظوری دے دی, وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیا کو واجبات کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی- ڈی جی پی آر کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن پر زور، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس, صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی, عوام تک بروقت اطلاعات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے دور حاضر کے تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں کمیونیکیشن آرٹ سے بڑھ کر سائنس بن چکی ہے، سمجھنا ضروری ہے۔ ڈی جی پی آر کو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اطلاعات کی فروانی کے دور سے گزر رہے ہیں۔ سچ اور جھوٹ کی پرکھ کےلئےعوام کو حکومت کے فلاحی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے۔ وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کمیونیکیشن کے شعبے میں قابل تقلید مثال قائم کی۔