وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سنکیانگ میں چین کی معروف ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی کے ہیڈ کوارٹر آمد ,وزیراعلی مریم نوازشریف کا وفد سمیت ٹائرن وزڈم ڈیری کمپنی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم ,وزیراعلی مریم نوازشریف نے ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا- ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس کے حکام نے وزیراعلی مریم نوازشریف کو تفصیلی بریفنگ دی وزیراعلی مریم نوازشریف نے ملک پروسیسنگ کا ڈیجیٹل معائنہ کیا وزیراعلی مریم نوازشریف کو ملک پروسیسنگ کے مختلف مراحل سے آگاہ کیاگیا-ماہرین نے ملک پروڈکٹس کی تیاری کے مراحل کی تفصیلات بیان کیں –
ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس چین کے مختلف علاقوں میں جدید ترین ڈیری فارمنگ کے لئے معروف ہے- ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس کے فارمز پر مویشیوں کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پرورش کی جاتی ہے- ٹائرن وزڈم ڈیری ورکس میں دودھ، دہی اور دیگر ملک پروڈکٹس کی جدید طریقے سے پروسیسنگ کی جاتی ہے-پنجاب میں لائیو سٹاک میں بہتری اور فروغ کے پراجیکٹس نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں۔ دیہی خواتین کی مالی خود مختاری اور مویشیوں کی افزائش نسل کے سپیشل پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے ۔ مویشیوں کو فربہ کر کے میٹ پروڈکشن کے لئے تیار کیا جارہا ہے ۔چین کے اشتراک سے پنجاب میں ملک اور ڈیری پراسیسنگ پراجیکٹ قائم کرنا چاہتے ہیں ۔