چین کے 4 روزہ سرکاری دورے

وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ، چین کے قونصل جنرل سن یان ائیرپورٹ پر چین روانگی کےلئے وزیراعلی مریم نواز شریف کوا لوداع کرنے کے لئے موجود تھے- وزیراعلی مریم نواز شریف کاارومچی بین الاقوامی ہوائی اڈے آمد پر چین کے اعلیٰ حکام استقبال کرینگے –
وزیراعلی مریم نواز شریف شِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کے کانفرنس سینٹر، کُنلُن ہال میں مصروفیات کا آغاز کرینگی – وزیراعلی مریم نواز شریف سے چِن شیاوجیانگ، پارٹی سیکرٹری صوبہ شِن جِیانگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد ملاقات کرے گا- وزیراعلی مریم نواز شریف سے ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی ،ہی ژونگ یو ملاقات کرینگے –
وزیراعلی مریم نواز شریف شِن جِیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کور (XPCC) کا وفد سے اہم میٹنگ کرینگی – وزیراعلی مریم نواز شریف اور پنجاب کے وفد کے اعزاز میں ڈپٹی پارٹی سیکرٹری شِن جِیانگ اویغور خودمختار علاقائی کمیٹی اور پارٹی سیکرٹری و پولیٹیکل کمشنر، ہی ژونگ یوکی کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا -وزیراعلی مریم نواز شریف چین کے سرکاری مہمان کی حیثیت سےشِن جِیانگ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں قیام کرینگی-