چمن دھماکے

وزیر اعظم عمران خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت،جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد(ڈیلی مسلم ورلڈ) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چمن میں مال روڈ پر موٹر سائیکل بم دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے بھی چمن دھماکے کی مذمت کی ہے، انھوں نے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اور کہا دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔