Purtagal

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوز کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوزنے ملاقات کی – وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرتگال کے سفیر کی لاہورتشریف آوری پرشکریہ ادا کیا- پرتگالی سفیر پالو ڈومینگوز نے پاکستان خصوصاً لاہورکے پکوان اوراہل لاہورکی مہمان نوازی کو سراہا- ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال – پرتگال کے سفیر نے ایران اورامریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پرتگالی کمپنیوں کو پنجاب میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی دعوت- ملاقات میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق- ددنوں ممالک کے کاروباری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستان پرتگ بزنس فورم قائم کرنے کی تجویز- لاہور اور لزبن شہرکے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کے لیے سسٹر سٹی تعلقات بنانے پر تفصیلی گفتگو- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیاحت کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی یقین دہانی- پرتگالی سفیر پالوڈومینگوز نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پرتگال کے دورے کیلئے مدعوبھی کیا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔ پرتگال اور پنجاب کے درمیان فارماسیوٹیکل سیکٹر، توانائی، آبی وسائل، ہیلتھ اور ڈیجیٹل جدت میں امکانات موجود ہیں۔ پرتگالی سفیر کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کے قیام اورصوبے میں ہیلتھ کے شعبے میں ریکارڈ کام کرنے پر خراج تحسین- پاکستان میں نوجوانوں کی کثیر تعدادفٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی مداح ہے۔ پرتگالی ثقافت، ورثے، زبان اور علمی تبادلوں کو فروغ دینے سے عوامی روابط کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان اور پرتگال کے تعلقات پائیدار روابط کو ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے آگے بڑھائیں گے۔ پرتگال کےسفیرکا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے سفارتی کردار کے معترف ہیں۔ پاکستانی تاجروں کوپرتگال میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول فراہم کریں گے۔