وزیر امور اقلیت سردار رمیش سنگھ اروڑہ

وزیر امور اقلیت سردار رمیش سنگھ اروڑہ کی آئرش سفیر میری او نیل سے لاہور میں ملاقات

وزیر امور اقلیت سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور میں آئرش سفیر میری او نیل سے ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔ ملاقات میں اقلیتوں کی فلاح، سماجی تحفظ، معاشی بااختیاری، انسانی حقوق اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر موصوف نے سفیر کو پنجاب مائنارٹی کارڈ کے بارے میں بریفنگ دی جو صوبائی حکومت کا مستحق خاندانوں کو بااختیار بنانے کا اقدام ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبائی سطح پر چھ بڑے مذہبی تہواروں کی تاریخی تقریبات منانے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اقلیتی علاقوں اور قبرستانوں کی ترقی و بحالی کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ تاریخی مذہبی اور بین المذاہب ورثہ کی جگہوں کے تحفظ اور بحالی کے لیے جاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ ملاقات میں سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مائنارٹیز افیئرز ڈاکٹر عثمان علی خان، سی ای او آگہی مبارک علی سرور اور آئرش سفارتخانے سے کیرولائنا فولی نے بھی شرکت کی۔ سفیر میری او نیل نے پنجاب کے اقلیت دوست اقدامات کو سراہا اور حکومت کی بااختیاری، شمولیت اور فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوشوں کی تعریف کی۔
ملاقات کے اختتام پر انسانی حقوق، بین المذاہب ہم آہنگی، مساوی مواقع اور جامع ترقی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔