حدیقہ کیانی

پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی 46ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

جہانیاں (ڈیلی مسلم ورلڈ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ سنگر حدیقہ کیانی کی 46ویں سالگرہ گیارہ

اگست منگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ تقاریب منعقد ہوں گی.

اور ان کی درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی۔حدیقہ کیانی اردو ،پشتو اور پنجابی کی معروف گلوکارہ ہیں.

وہ گیارہ اگست 1974ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔بطور گلوکارہ حدیقہ کیانی کا پہلا البم1995ء میں ریلیز ہوا ۔

حدیقہ کیانی کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔