پاکستان نے فن لینڈ کی کمپنیوں کو ملک کے صنعتی اور ٹیکنالوجی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے فن لینڈ کے وفد کو بتایا کہ پاکستان الیکٹرک موبیلٹی، بیٹری انرجی اسٹوریج اور جدید مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے مواقع پیدا کررہا ہے۔ حکام کے مطابق کاروباری ماحول بہتر بنانے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات اور غیر ضروری رکاوٹیں کم کرنے پر بھی کام جاری ہے۔