میجر انور کاکڑ شہید

پاک فوج کے نڈر سپوت اور بلوچستان کے غیور بیٹے میجر انور کاکڑ شہید کی پہلی برسی پر وطنِ عزیز انہیں سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے

پاک فوج کے نڈر سپوت اور بلوچستان کے غیور بیٹے میجر انور کاکڑ شہید (132 لانگ کورس، سابق 25 سندھ رجمنٹ/آئی ایس پی آر) کی پہلی برسی پر وطنِ عزیز انہیں سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
میجر انور کاکڑ شہید ایک باہمت غازی تھے، جنہوں نے 2019ء میں پی سی ہوٹل گوادر پر ہونے والے دہش*تگردانہ حم*لے کے کلیئرنس آپریشن کے دوران سینے پر گولیاں کھا کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا تھا۔
مئی 2019ء کے اس معرکے کے غازی نے گزشتہ سال 19 جولائی 2025ء کو کوئٹہ میں جبلِ نور کے قریب ایک بزدلانہ آئی ای ڈی (IED) دھماکے میں جامِ شہادت نوش کر کے وطن کی مٹی کا قرض چکا دیا۔ آج ان کی پہلی برسی کے موقع پر پوری قوم ان کی لازوال قربانی، شجاعت اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہے۔