پولیو مہم

پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا سلسلہ جاری ، پہلے روز50 لاکھ 33 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

لاہور( ڈیلی مسلم ورلڈ) پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا سلسلہ جاری ہے، مہم کے پہلے روز50 لاکھ 33 ہزار بچوں

کو قطرے پلائے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مہم کے پہلے روز لاہور میں سب سے زیادہ 478000بچوں کو پولیو

سے بچا کے قطرے پلائے گئے۔ فیصل آباد میں 396000 بچوں کو پولیوسے بچا کوے قطرے دیے گئے۔ انسدادپولیو

پروگرام کا کہنا ہے کہ باقی دنوں میں رہ جانے والے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب کے 33 اضلاع میں پولیو

مہم کا انعقاد ہفتہ 15 اگست سے کیا گیا ہے، مہم کے تحت 1 کروڑ 78 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے،

مہم میں 41 ہزار سے زاید انسداد پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ راولپنڈی، گجرانوالہ اور شیخوپورہ کو پولیو مہم کا

حصہ نہیں بنایا گیا۔ ترجمان انسدادپولیو پروگرام کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ محرم کو مد نظر رکھتے ہوئے

پولیو مہم کا آغاز ہفتے کو کیا گیا ہے۔